اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی تنظیم حماس کے اعلی اہلکارخلیل الحیہ نے کہا ہے کہ بحرین کے دارالحکومت منامہ میں ہونے والی کانفرنس کا اصلی مقصد مسئلہ فلسطین کو نابود اور فلسطینی عوام کی پشت میں خنجر گھونپنا ہے۔
حماس کے رہنما نے کہا کہ بحرین اور سعودی عرب خطے میں اسرائیل کی بالا دستی برقرار رکھنے کے سلسلے میں کام کررہے ہیں۔ خلیل الحیہ نے منامہ کانفرنس میں شرکت کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم صدی معاملے کے ذریعہ مسئلہ فلسطین کو نابود کرنا چاہتے ہو لیکن ہم تمہیں ایسا نہیں کرنے دیں گے۔
.......
/169